وزیراعظم کا امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

April 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال کا مقابلہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو بتایا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔