PTI والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں،عطاء تارڑ

April 20, 2024

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، کسی کو پاکستان پر تنقید اور خارجہ پالیسی پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلنا عمران خان کاوتیرہ رہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ جب بھی دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کے دورہ پر وفود آتے ہیں یا سرمایہ کاری کے حوالہ سے کوئی عندیہ دیا جاتا ہے تو اپوزیشن کی جانب سے مختلف قسم کے بیانات سامنے آتے ہیں ۔