کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا

April 20, 2024

فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر آج سورج کے گرد ہالا نظر آ رہا ہے۔

اس حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سورج کے گرد رنگین دائرے کو سن ہالو کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سن ہالو بالائی ماحول میں موجود برف کے کرسٹل سے روشنی گزرنے سے بنتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہالوز زیادہ ترسورج یا چاند کے قریب ظاہر ہوتے ہیں۔