سندھ: استاد بارات لیجانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہچ گیا

April 20, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سندھ کے ایک پرائمری اسکول کے استاد کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں استاد کو فرض شناسی پر سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک استاد بچوں کو امتحانی پرچے بانٹ رہا ہے جبکہ اس دوران یہ استاد سندھ کے روایتی دولہے کی طرح تیار ہے۔

مذکورہ استاد نے سر پر سفید اور سرخ رنگ کا دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور ساتھ میں سہرا بھی باندھا ہوا ہے۔

اس وائرل ویڈیو سے متعلق متعدد سوشل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سندھ کے تعلقہ چمبڑ، ضلع ٹنڈوالہ یار کے پرائمری اسکول کا استاد ہے جو اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر بچوں کا امتحان لینے کے لیے اسکول پہنچا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد کا نامشیراز رسول خاصخیلی ہے جن کا اپنی شادی والے دن بھی ڈیوٹی انجام دینے سے متعلق کہنا ہے کہ طلبہ کے امتحانات ہیں، اس لیے اپنی بارات چھوڑ کر اسکول پہنچا ہوں۔