پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

April 20, 2024

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 149 ویں پی ایم اے لانگ کورس ، 14 ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔

دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آؤٹ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے چیفس آف جنرل اسٹاف نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا معائنہ اور خطاب کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ترکیہ کے چیفس آف جنرل اسٹاف نے اعزازت تقسیم کیے۔

اعزازی شمشیر پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر افسر محمد نعمان عبد اللّٰہ کو دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدارتی گولڈ میڈل پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈر افسر محمد عبد اللّٰہ جاوید کو دیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمندر پار گولڈ میڈل سعودی عرب کے سینئر انڈر افسر فہد بن عاقل کو دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی چھڑی 14 ویں مجاہد کورس کے انڈر افسر الیاس خان کو جبکہ کمانڈنٹ چھڑی جونیئر انڈر افسر دانش ستار کو دی گئی۔