وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مصطفیٰ کمال کی تقریر پر جواب

April 23, 2024

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روایتی بینکنگ کی کئی برانچیں اسلامی بینکاری پر منتقل ہوچکی ہیں۔

پارلیمنٹاجلاس میں مصطفیٰ کمال کی تقریر پر جواب دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم سود کے خاتمے کی طرف ہی جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2022ء کے شریعہ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کےلیے 5 سال کی مہلت ملی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم شریعہ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی طرف ہی جارہے ہیں، روایتی بینکنگ کی کئی برانچیں اسلامی بینکاری پر منتقل ہوچکی ہیں۔