کوہلو میں دوبارہ ووٹنگ، پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ، بارودی سرنگ دھماکا

April 24, 2024

کوہلو میں آج صبح نساؤ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہو اتھا، جس میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا—تصویر بشکریہ ایکس

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آج ری پولنگ ہو رہی ہے، اس موقع پر ایک پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جبکہ صبح سویرے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا تھا۔

لیویز ذرائع کے مطابق نساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا ہے، تاہم اس راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ نساؤ پولنگ اسٹیشن میں اب تک پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج علی الصبح نساؤ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہواتھا، جس سے وڈیرہ رب نواز محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ کوہلو کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں آج ری پولنگ ہورہی ہے۔