بانی پی ٹی آئی نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے، شیر افضل مروت خان

April 25, 2024

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت---فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے۔

شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے پی اے سی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں، وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، کوئی مفاہمت نہیں۔

انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پہلے 8 فروری اور پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔