فریال تالپورنے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بے مثال جدوجہد کی، کرن بلوچ

April 28, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوامی ترقی ، فلاح و بہبود ہے،عوام سے ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا، مسائل و مشکلات میں کمی کے اقدامات اولین ترجیح ہے۔ایک بیان میں انہوں نےویمن ونگ کی مرکزی صدر ادی فریال تالپورکوان کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی اورتنظیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ادی فریال تالپور کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے اورانہیں معاشرے میں باعز ت مقام دلانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری ہے، ادی فریال تالپور کی جدوجہد و قربانیاں خواتین کیلئے ایک مثال ہیں، انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیااور آج اسی کی بدولت ملک کے طول و عرض سے خواتین کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی کے کارروان کا حصہ بن رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی خواتین کے حقوق کی ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ہی عوامی ترقی و فلاح ہے، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی عوام کے بنیادی مسائل پر رکھی گئی تھی جس پر آج بھی قائم و دائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی مشکلات اور بنیادی مسائل سے آگاہ ہیں، اپنے طور پر کافی حد تک عوام کے کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت کا بھی منشور و مقصد بھی عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے جس کیلئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سرگرم عمل رہیں گے، انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ترجمان ہے،ہم ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہر شعبے میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔