ڈاکٹرعبدالمالک سے محسن داوڑ کی ملاقات

May 10, 2024

کوئٹہ(پ ر) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ، افراسیاب خٹک، جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، سیکرٹری اطلاعات جمیلہ گیلانی ، صوبائی صدر احمد جان خان، حاجی شیر محمد مسعود،انجینئر ایمل خان ناصر، ابراہییم خان اور رحمت خان نے کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کے بھائی واجہ حاصل بلوچ کی وفات پراورفاتحہ خوانی کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹرجان محمدبلیدی ،اسلم بلوچ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، مشکور بلوچ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔