پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی علمبردار ،ہر شعبے میں اہمیت دی ، کرن بلوچ

May 10, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے روبینہ خالدکو چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعینات کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے روبینہ خالد کو مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ روبینہ خالد پارٹی کی سینئر رہنما اور بھٹو کے کارروان کی سپاہی ہیں، ان کے تقررسے بی آئی ایس پی جیسے انقلابی پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور بے سہارا اور مستحق خواتین کو ان کا حق بہتر طریقے سے ملے گا، محترمہ روبینہ خالدنے ماضی میں بھی پارٹی کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے ساے نبھایا ہے امید ہے بطور چیئر پرسن بی آئی ایس پی وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے جس نے ہمیشہ ہر شعبے میں خواتین کو اہمیت دی ہے ، جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت اقدامات کئے گئے اور سیاسی اور معاشرتی سطح پر انہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے کوششیں کی گئیں۔