بلوچستان میں پولیس افسروں کے تبادلے

May 10, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پولیس میں متعدد ایس ایس پیز اور ایس پیز کا تبادلہ کر دیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس عبدالخالق شیخ نے تعیناتی کے منتظر ایس پی فلایٹ لائٹ (ر) عطا الرحمن ترین کو ایس ایس پی جعفر آباد ان کے پیش رو ٗ ایس ایس پی جعفر آباد مس فریال فرید کو اے آئی جی ویلفیئر ٗ ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر سمیع ملک کو اے آئی جی جنرل ٗ ان کے پیش رولیفٹیننٹ ( ر) فہد خان ایس ایس پی نصیر آباد ٗ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر بی سی کمال خان کو ایس ایس پی ایم ٹی ٗ ایس پی واشک محمد علی کاسی کو ایس پی قلعہ عبداللہ ٗ ان کے پیش رو عبدالروف بڑیچ کو ایس پی واشک ٗ ایس پی سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ عدیل اکبر گجر کو ایس پی صدر کوئٹہ ڈویژن تعینات کر دیا جبکہ ٗایس ایس پی ایم ٹی محمد شعیب کوئٹہ سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔