کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین13مئی سے روزانہ کی بنیادپرچلانے کافیصلہ

May 10, 2024

کوئٹہ(خ ن)پاکستان ریلویز نے 13مئی سے کوئٹہ تا چمن چلنے والی پسنجر ٹرین کو عوام کی سہولت کا لیے دوبارہ روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا فیصلہ کیا ہےٹرین کوئٹہ سے صبح ساڑھے 8 روانہ ہو گی اورساڑھے12بجے چمن پہنچ کر دوپہر ایک بجکر45منٹ پر واپس کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی اور شام 5بجکر 45منٹ پرکوئٹہ پہنچے گی۔