مغربی بائی پاس پر ڈمپر تلے کچل کر موٹر سائیکل سوار ہلاک

April 28, 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مغربی بائی پاس پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کچل کر ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد امین موقع پر ہلاک ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔