اباسین آرٹس کونسل پشاور میں آج سے موسیقی‘ ڈرامہ ‘ ادب اور مصوری کلاسز کا آغاز ہوگا

April 30, 2024

پشاور(جنگ نیوز) اباسین آرٹس کونسل پشاور کے صدر عبدالرؤف روہیلہ کے زیر صدارت مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں دیرینہ روایت رکھتے ہوئے آج سے موسیقی ‘ ڈرامہ ‘ ادب اور مصوری کلاسز کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ فنون لطیفہ میں داخلہ کے خواہشمند اعزازی سیکرٹری سےفون نمبر 9210213پر نشترہال سے منسلک کونسل کے دفتر میں رابطہ کریں۔