بشکیک میں پاکستانی طلبہ وطالبات کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائے،ڈاکٹر ایمل مہمند

May 21, 2024

پشاور(جنگ نیوز ) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی اور معالج ڈاکٹر ایمل خان مہمند نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرغزستان کے درالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ وطالبات کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائے،طلبا وطالبات کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،بشکیک سمیت کرغزستان کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کو فی الفور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم اس قدر مہنگی ہو چکی ہے کہ عام آدمی ا سکا تصور بھی نہیں کر سکتا۔یہی وجہ ہے کہ والدین جمع پونجی اکٹھی کر کے بچو ں کو کرغز ستان بھیجتے ہیں تاکہ وہ سستی تعلیم حاصل کر سکیں۔ایک رپورٹ کے مطابق 10ہزار پاکستانی طلبہ و طالبات اس وقت کر غزستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔