پشاور میں کیمیکل سے کیچپ اور مایونیز بنانے والی فیکٹری سیل

May 19, 2024

پشا ور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ پشاور کی طرف سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران کیمیکل سے کیچپ اور مایونیز بنانے والی فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے مالک کوگرفتار کر لیا گیا صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے اچینی کے علاقے میں کیچپ اور مایونیز بنانے والی فیکٹری کا معائنہ کیا فیکٹری میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال، ایکسپائر اشیاء کی موجودگی اور کیمیکل کے استعمال پر کیچپ اور مایونیز فیکٹری کو سیل کرکے مالک کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی