حکومت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کے اختیارات غلط استعمال کا نوٹس لے، ایمپلائیز یونین

April 30, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر )پشاورڈویلپمنٹ آتھارٹی (پی ڈی اے) ایمپلائیز یونین کے صدر دین محمد خلیل نے کہا ہے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اپنے مبینہ طور پرمنظور نظر افسران کو اہم عہدوں پر لگواکر ادارے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے، جبکہ ادارے کے ملازمین کے مفاد میں آواز بلند کرنے والے ایمپلائیز یونین کے منتخب عہدیداروں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، پشاور پریس کلب میں ایمپلائیز یونین کے دیگر عہدیداراں کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔