مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 4 زخمی

April 30, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 3 افرادجاں بحق اور خاتون سمیت 4زخمی ہوگئے ،گلستان جوہر میں ہائیڈریٹ سے 4روز پرانی نوجوان لڑکی ،شاد مان میں پانی کے ٹینک سے لڑکے کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی پل پر ٹریفک حادثے میں 35سالہ صدیق ولد شفیق جاں بحق جبکہ خاتون اوردو بچے زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون متوفی کی والدہ اور زخمی دونوں بچے متوفی کے ہیں،اورنگی ٹائون زیبو گوٹھ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 60 سالہ صابر ولد صادق جاں حق ہوگیا ، گلشن معمار سیکٹر ایس جمال مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 15 سالہ مدثر ولد کلام الدین جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا، علاوہ ازیں گلستان جوہر بلاک ون سماما شاپنگ سینٹر کے عقب میں واقع واٹر بورڈ کے ہائیڈریٹ سے 4 روز پرانی ایک نوجوان لڑکی کی لاش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا جہاں متوفیہ لڑکی کے ورثاءنے قانونی کارروائی سے انکار کردیا،گلستان جوہر پولیس نے سچل تھانے سے رابطہ کیا اور واقعہ کی تحقیق ان کے حوالے کردی ،سچل پولیس نے بتایا کہ متوفیہ 17 سالہ روبینہ سچل کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی ہے جو تین روز قبل علاقے سے گزرنے والی واٹربورڈ کی لائن کے قریب کپڑے دھونے کے دوران گرگئی تھی ،سچل تھانے میں متوفیہ کے ورثاءنے لڑکی کی عمر 9 سال بتائی اور ان کا کہنا تھاکہ بچی کپڑے دھونے کے دوران اتفاقیہ طو رپر واٹر بورڈ کی نہر میں ڈوب کر لاپتا ہوگئی تھی، ملیر شاد مان ٹائون میں واقع گھر میں پانی کے ٹینک سے 10 سالہ حسن ولد عمران کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ،پولیس نے لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔