گزشتہ ہفتے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، 54 گرفتار ہوئے

May 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے مبینہ 22 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں1 ملزم ہلاک اور 19زخمی سمیت 35ملزمان کو گرفتارکرکے 33مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 15موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 799 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 57کلو 222گرام چرس، 836 گرام آئس/کرسٹال،25بوتلیں شراب اور ہیروئین برآمد کی گئی ، شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 145 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 1ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیا، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھینی و چوری شدہ 2گاڑیاں اور 46 موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔