واپڈا ملازمین کے سروں سے چھت چھیننے نہیں دینگے ‘گوہر تاج

May 01, 2024

پشاور(وقائع نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کاہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین گوہر تاج ہوا جس میںصوبائی چیئرمین محمد اقبال، صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی ٗیاسر کامران وائس چیئرمین ، شفیع اللہ ڈپٹی چیئرمین اور کابینہ کے دیگراراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں واپڈا ٹاؤن تارو جبہ کی توسیع میں ایف آئی اے اور انتظامیہ کی جانب سے بے جا مداخلت‘ روڑے اٹکانے اور بلیک میلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سے محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیکر واضح کیا کہ یونین کسی صورت واپڈا ملازمین کے سروں سے چھت چھیننے نہیں دیگی۔