ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بند رہے گی

May 01, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے کھولیاں بالا- حویلیاں - ایبٹ آباد ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی یکم مئی صبح 8بجے سے شام8بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی ہری پور، کھولیاں بالا، حویلیاں اور 66کے وی حویلیاں اور ہری پور گرڈ سے منسلکہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔ بالاکوٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی یکم مئی صبح7بجے سے شام 5بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے خزانہ، بوئی ، گڑھی حبیب اللہ اور بالاکوٹ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔