تحریک انصاف کا ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کا اعلان

May 04, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کےلیے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم پر ردعمل دیا اور کہا کہ اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلے 2 سال میں ہر وہ فیصلہ کیا، جس سے ادارے کمزور ہوتے ہیں۔ موجودہ حکمران اپنا غیر آئینی ایجنڈا آگے بڑھانے کےلیے ادارے کو کمزور کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف ان ترامیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔