• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف لینے کا مشورہ


وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عدالتوں سے ریلیف لینے کا مشورہ دے دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا اور اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی کے ایوان میں احتجاج پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاملہ عدالتوں میں ہے، اس لیے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ کے کیس عدالتوں میں زیر التوا ہیں، حکومت کوئی یقین دہانی نہیں کراسکتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی رپورٹس آگئی ہیں تو احتجاج کی ضرورت نہیں ہے، قانونی معاملات عدالت میں ہیں، وہاں سے ریلیف لیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ فورم عدالتوں سے ضمانت یا رہائی کروانے کا فورم نہیں، عدالتوں سے رہائی اور ضمانت کا طریقہ وہی ہے جس طرح پہلے سیاستدانوں کی ہوتی رہی ہے۔

وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ عدالتی اصلاحات کی دعوت دی ہے لیکن لیڈرشپ کےکرپشن کیسز میں ہم ریلیف نہیں دےسکتے۔

قومی خبریں سے مزید