پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی، عامر ویزہ مسائل کے سبب ساتھ نہیں گئے

May 08, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی۔فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ویزے کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ2018 میں آئر لینڈ گئے تھے اور ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت کی تھی۔ امید ہے انہیں جلد ویزہ مل جائے گا۔ پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈبلن میں جمعے کی شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔