برطانیہ، دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد گرفتار

May 09, 2024

فائل فوٹو

برطانوی پولیس نے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتاریاں شمالی انگلینڈ کے علاقے سے کی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چار مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں جن میں بولٹن، گریٹ لیور (Great Lever)، ابرام (Abram) اورہنڈلی ایریاز شامل ہیں۔

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

برطانوی پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں پینتیس، چھتیس اور اکاون برس ہیں۔