شمالی وزیرستان: گرلز اسکول دھماکے سے اڑا دیا گیا

May 09, 2024

تصویر بشکریہ ایکس

شمالی وزیرستان کی تحصیل شواہ میں واقع اسلامیہ گرلز ماڈل اسکول کو گزشتہ رات گئے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

ڈی پی اوشمالی وزیرستان نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اسکول میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔