100 لفظوں کی کہانی

May 20, 2024

دوسری اننگز

’’پہلی اننگز میں کیا ہوا تھا؟‘‘ ڈوڈو نے پوچھا۔

’’میں اچھا بھلا کھیل رہا تھا۔

کافی رنز بنا چکا تھا۔

خوب داد مل رہی تھی۔

وکٹ مشکل نہیں تھی۔

گیند بھی زیادہ سوئنگ نہیں ہو رہی تھی۔

میں نے لمبی اننگز کھیلنے کا ذہن بنایا ہوا تھا۔

لیکن پھر غلطی کر بیٹھا۔

کریز سے نکل کر کھیلنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

امپائر نے آئوٹ قرار دے دیا۔‘‘

میں نے تفصیل سنائی۔

’’اب کیا ارادہ ہے؟‘‘ ڈوڈو نے سوال کیا۔

میں نے مضبوط لہجے میں کہا،

’’اس بار کریز سے باہر نہیں نکلوں گا۔

دوسری اننگز میں سنچری بناؤں گا۔‘‘