امریکہ خلا میں ہتھیار بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے، روس

May 23, 2024

ماسکو (اے ایف پی) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ خلا میں ہتھیار بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ان کی اصل ترجیحات کا مقصد خلا کو کسی بھی قسم کے ہتھیاروں سے پاک رکھنا نہیں، یہ روس اور امریکا کے درمیان جاری تنازع میں ایک نیا الزام ہے، جو کہ واشنگٹن کی جانب سے اقوام متحدہ میں روس کے عدم پھیلاؤ کی تحریک کو ویٹو کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ان کی اصل ترجیحات کا مقصد خلا کو کسی بھی قسم کے ہتھیاروں سے پاک رکھنا نہیں بلکہ خلا میں ہتھیار رکھنا اور اسے فوجی تصادم کے میدان میں تبدیل کرنا ہے۔