راجہ حاجی عبدالرحمٰن کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

June 16, 2024

برمنگھم (پ ر)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب تحریک کشمیر یورپ کے سیکرٹری جزل میاں محمد طیب نے جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری راجہ جہانگیر خان تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے حقیقی پھوپھا جان اور تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ عارف کیانی کے بڑے بھائی اور تحریک کشمیر برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ شکیل خان کے ماموں راجہ حاجی عبدالر حمٰن کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ اپنے تعزیتی بیان میں محمد غالب اور میاں محمد طیب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہے ہمیشہ کی زندگی اخرت کی زندگی ہے ہم سب نے اپنے اپنے وقت پر یہاں سے اس ہمیشہ کی زندگی کی طرف لوٹ جانا ہے دکھ اور صدمہ کی اس گھڑی میں جملہ خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔