اسرائیلی فوجیوں نے رفح کی ایک مسجد کو ڈائننگ ہال بنا دیا

June 16, 2024

غزہ ( نیوز ڈیسک)رفح میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے ایک مسجد کو فوجی چوکی میں شامل کرکے باورچی خانہ اور ڈائننگ ہال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے اندر کھانے پینے کی اشیا بکھری ہوئی ہیں اور کچھ اہلکار کھانا بھی کھا رہے ہیں۔مسجد کو فوجی چوکی کے ریستوران میں تبدیل کرنے کے لیے اس کی ساخت اور انفرا اسٹریکچر کو تبدیل کیا گیا۔ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہنستے ہوئے باتیں کرتے اور ویڈیو بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔مسجد کی اس بے حرمتی پر فلسطینیوں سمیت پوری دنیا کے مسلمان غم زدہ ہوگئے۔