ڈونلڈ ٹرمپ باز نہ آئے، جج پر پھر الزام عائد کردیا

May 23, 2024

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ باز نہ آئے اور گیگ آرڈر کے باوجود جج پر پھر الزام عائد کردیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سےبات کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ متنازع جج مقدمے میں سیاست کر رہا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہش منی کیس بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی ہے، مقدمے کے ذریعے انتخابی مہم سے روکا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ مقدمہ فوری خارج کیا جائے تاکہ انتخابی مہم جاری رکھ سکوں۔ دوسری جانب ٹرمپ نے نیشنل رائفلز ایسوسی ایشن سے انتخابات کے سلسلے میں ایک بار پھر مدد مانگ لی ہے۔