تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، چیئرمین PTI

May 24, 2024

فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سیکریٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھا، کوئی آرڈر ہے تو دکھائیں مگر وہ نہیں دکھا سکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تجاوزات تھیں تو ہمیں بتاتے ہم خود انہیں گرا دیتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر سی ڈی اے نے رات گئے آپریشن کیا اور غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا۔