وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اہل وطن کو عید کی مبارکباد

June 16, 2024

فائل فوٹو۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہل وطن کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو میری طرف سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی اصل روح ایثار اور قربانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی عید کی خوشیوں میں رشتے داروں، پڑوسیوں اور غریبوں کو شامل کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللّٰہ پاک سندھ سمیت پورے ملک میں امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔