کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا

June 16, 2024

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کراچی میں فلیگ مارچ - فوٹو: پی پی آئی

کراچی پولیس نے عیدالضحی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 12ہزار 781 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

قربانی کی کھالوں کے جمع کرنے کے مقامات پر 2 ہزار 170 افسران و جوان ڈیوٹی دیں گے، بازاروں کے اطراف اور سڑکوں پر ٹریفک پولیس اہلکار بھی مامور ہوں گے۔