مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

May 25, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی ۔ چونگی نمبر ایک ، غوث الاعظم روڈ،پل واصل،رضا آباد چوک،ناردرن بائی پاس،اعوان چوک،سیداں والا بائی پاس چوک، ماڈل ٹاؤن،ننگانہ چوک اور سہو چوک پر قائم تجاوزات ختم کروا کر روڈ سائیڈ کو کلیئر کروا دیا گیا۔