• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقہ سکھ موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک اشتہاریامجد عرف حنبلا زخمی حالت میں گرفتار، پولیس کے مطابق رات گئے‎ پولیس بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی سکھ موڑ پر موجود تھی کہ 3موٹر سائیکل افراد کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیاجو نہ رکے، تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، اس موقع پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور جب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو ایک شخص سڑک کنارے اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا تھا جس کے پاس پسٹل 30 بور موجود تھا جسےقبضہ میں لیا گیا، زخمی ملزم نےاپنا نام و پتہ محمد امجد عرف حنبلا ولد غلام عباس قوم سندیلہ سکنہ شاہ پور لماں بتلایا جب کہاس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، جو اشتہاریپایا گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید