• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نابینا اور سپیشل افراد کے لیے بہترین پیکیج لا رہی ہے،سی ای او ایجوکیشن ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت نابینا افراد اور اسپیشل افراد کے لیے بہترین پیکیج لے کر آرہی ہے اور 2026تعلیمی ترقی اورسپیشل بچوں کے لیے خوشیوں کا سال ہوگا،یہ بات انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس میں نئے سال کی آمداور یوم قائد اعظم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مہمانان اعزاز ڈی او اسپیشل ایجوکیشن ذیشان احمد اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوک کمہارنوالہ سرکل محمد قذافی نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر نابینا افراد کو کار آمد شہری بنانا ہے ، ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کو بہترین روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، بلائنڈ سینٹر کی ڈائریکٹر مسز سعدیہ کرمانی نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے جوڑ کر قائد کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں ، ہمیں علم و عمل اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ،تقریب میں نابینا افراد نے ٹیبلوز خاکے اور تقاریر کی اور خوب داد وصول کی پروفیسر ماجد وٹو نے دعا کرائی تقریب میں عمران خان اسلم قیصرانی،محبوب اشرف کے علاوہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔
ملتان سے مزید