• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں افغان کرنسی زوال پذیر، ایرانی کرنسی کا کاروبار بند

پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور میں ایرانی کرنسی کا کاروبار بند ہو گیا ہے جبکہ افغان کرنسی کی تجارت زوال پذیر ہے، افغان کرنسی ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ گر گئی ہے، چوک یادگار اور ارد گرد کے پلازوں میں افغان مہاجرین غیر قانونی افغان کرنسی اور پاکستانی کرنسی کاروبار سے وابستہ ہیں، افغان کرنسی کی خرید و فروخت گزشتہ تین مہینوں سے بند ہے جس کے باعث افغان کرنسی کی قیمت میں کمی آرہی ہے جبکہ ایرانی کرنسی کاروبار بند ہو گیا ہے، ایرانی کرنسی کا کاروبار پشاور میں ختم ہو گیا ہے ایرانی کرنسی کی قیمت میں کمی کے بعد اس کی خرید وفروخت بند ہو چکی ہے، گزشتہ تین مہینوں کے دوران ایرانی اور افغان کرنسی کی خرید و فروخت ختم ہونے کے بعد اس کاروبار سے وابستہ بعض ڈیلرز بے روزگار ہو گئے ہیں، پشاور کے چوک یادگار اور ارد گرد کے پلازوں میں افغان مہاجرین غیر قانونی افغان کرنسی اور پاکستانی کرنسی کاروبار سے وابستہ ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید