• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز چالان کرنے پر امن اتحاد رکشہ ڈرائیورزیونین کا بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ

ملتان(سٹاف رپورٹر) امن اتحاد رکشہ ڈرائیورزیونین رجسٹرڈ ملتان متحدہ شہری محاذ کے زیر اہتمام ناجائز چالان کرنے پر ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ سے صدر مہر ظفر اقبال ہراج ، مہر ارشد مجاہد ہراج اور شہریار بھٹہ نے کہا کہ ڈرائیورز کو روڑ وائلیشن کے نام پر تین ہزار روپے کے چالان کیئے جارہے جو زیادتی کے مترادف ہے پاسنگ کیلئے انتظامیہ علیحدہ کونٹر قائم کرے اور رکشہ ڈرائیورز کو روٹ پرمٹ دیئے جائے تاکہ مسائل فوری طور پرحل کیئے جائے روٹ پرمٹ نہ دینے پر چالان کرنا سراسر زیادتی ہے پٹرولیم پولیس کی جانب سے غریب رکشہ ڈرائیورز پر ناجائز ایف آئی آر دی جارہی ہیں۔ جو قانون کے خلاف ہیں شرکا نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ نے ہمارا مطالبہ منظور نہ کیا گیا تو نئے سال کی صبح چوک کچہری پر دھرنا اور احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔
ملتان سے مزید