پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

May 25, 2024

فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔