وی لاگنگ چھوڑنے کا اعلان کرنیوالے کمسن یوٹیوبر محمد شیراز نے نیا وی لاگ شیئر کر دیا

May 29, 2024

اسکرین شاٹس

والد کے کہنے پر وی لاگنگ چھوڑنے والے پاکستان کے کم سن یوٹیوبر محمد شیراز نے نیا وی لاگ شیئر کر دیا ہے۔

کمسن یوٹیوبر کے والد نے یوٹیوب پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں اُنہیں بیٹے محمد شیراز اور بیٹی مسکان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

محمد شیراز کے والد کا کہنا ہے ویسے تو محمد شیراز نے وی لاگنگ چھوڑ دی ہے مگر یوٹیوب صارفین کی پرزور فرمائش پر انہوں نے چھٹی کے روز وی لاگ بنانے کا سوچا ہے۔

محمد شیراز کو وی لاگ میں اپنی مصروفیت بتاتے ہوئے یومِ تکبیر پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

13 منٹ 30 سیکنڈ کے اس وی لاگ میں محمد شیراز کو بہن مسکان کے ہمراہ اپنے دوست کے گھر جاتے ہوئے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وی لاگ کے دوران کیمرہ محمد شیراز کے والد کے ہاتھ میں ہی رہا ہے جبکہ انہوں نے صارفین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کبھی کبھار اپنے بچوں کی معصوم حرکتوں پر وی لاگ بناتے رہیں گے۔

محمد شیراز کے والد کا مزید کہنا ہے کہ اب جب تک محمد شیراز وی لاگنگ سے چھٹی پر ہے اپنے بیٹے کے یوٹیوب چینل پر وہ وی لاگز بناتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے محمد شیراز کے اس وی لاگ پر تاحال 3 لاکھ سے زائد ویوز آ چکے ہیں جبکہ متعدد صارفین کمنٹ باکس میں اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔