• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سب سے کم عمر یوٹیوبر محمد شیراز نے وی لاگنگ کو خیرباد کہہ دیا


پاکستان کے سب سے کم عمر یوٹیوبر محمد شیراز نے ’وی لاگنگ‘ کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

محمد شیراز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’میرا آخری وی لاگ‘ کے عنوان سے وی لاگ شیئر کیا ہے۔

کمسن یوٹیوبر نے وی لاگنگ چھوڑنے کی وجہ اپنی تعلیم کو قرار دیا ہے۔

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی 11 منٹ کی ویڈیو میں محمد شیراز نے وضاحت دی ہے کہ ان کے والد چاہتے ہیں کہ وہ  وی لاگنگ کے بجائے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔

محمد شیراز کا کہنا ہے ’مجھے ویڈیوز بنانا بہت پسند ہے مگر میرے ابو نے مجھے کہا ہے کہ میں پہلے تعلیم پر توجہ دوں، پڑھ لو پھر وی لاگنگ کروں۔‘

محمد شیراز کو اپنے وی لاگ کے آخر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے اور جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ننھے منے شیراز کا کہنا ہے کہ وہ اور اُن کی بہن مسکان اپنے مداحوں کو بہت یاد کریں گے۔

یوٹیوبر، محمد شیرز کا اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں وی لاگنگ کروں تو میرے والد سے درخواست کریں کہ مجھے وی لاگنگ کرنے دیں، ابو کہیں گے تو میں ویڈیوز بناؤں گا ورنہ میں پڑھائی کروں گا۔

محمد شیراز نے اپنی اس ویڈیو کا کمنٹ سیکشن بھی بند کر دیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید