بلوچستان کے 14 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم مکمل

June 10, 2024

ـــ فائل فوٹو

بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا اختتام ہو گیا جبکہ 6 اضلاع میں مہم اب بھی جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم اب بھی جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی، سبی، صحبت پور، جعفر آباد، اوستہ محمد اور نصیرآ باد میں مہم کا آج تیسرا روز ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ان 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم ہیٹ ویو کی وجہ سےمؤخر کی گئی تھی جو اب 14 جون تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے 20 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔