سعودی عرب میں براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی عائد

June 11, 2024

فائل فوٹو

سعودی عرب میں براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک تمام نجی شعبوں کے لیے ہوگی جس کے تحت دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد نجی شعبے کے ملازمین کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لیے سرکاری حکام نے نمبر بھی جاری کیا ہے جبکہ خلاف ورزی کی اطلاع موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے بھی دی جاسکتی ہے۔