عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا

June 15, 2024

فائل فوٹو

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔

یہ رقم پنجاب میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعداد کم کرنے کے منصوبے پرخرچ ہوگی۔

اس سے قبل رواں ماہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ یہ قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔