سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی ابراولپنڈی میں گدھی کے کان کاٹ دیے گئے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں بااثر شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے۔
تھانہ روات پولیس نے گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ارشد محمود نے گدھی کے دونوں کان کاٹے ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو پانی پینے کے لیے آزاد چھوڑا تھا، ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ہے، لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبلکھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔
واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔