کراچی: کلفٹن بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

June 18, 2024

---فائل فوٹو

کراچی کے کلفٹن بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں تقریباً 3 روز پرانی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارک کے اندر ایک تالاب موجود ہے جس کے کنارے سے لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔