اسلام آباد ایئرپورٹ، جعلی سفری دستاویز پر اٹلی جانے والا مسافر آف لوڈ

June 18, 2024

فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ کارروائی کی اور جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ضیاء الرحمان نامی مسافر فلائٹ نمبر کیو آر615 سے اٹلی جا رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے، جس کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی شینجن ورک ویزا لگا ہوا تھا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔