بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

June 15, 2024

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

مقامی شہری محمد ساجد نے اپنے وکیل رفعت حسین کے ذریعے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں بانی پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن اور سرکار کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 مئی 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذاتِ نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔